پاکستان میں 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا،شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan will observe 'Youm-e-Istehsal-e-Kashmir' on August 5: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 5 اگست کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارت کو جلتے ہوئے ہندوستان میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال مودی حکومت نے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی امتیازی کا آغاز کیا اور اس خطے کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری عوام کو پچھلے ایک سال سے جاری فوجی محاصرے میں بے پناہ مشکلات ، تکلیف اور اذیت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شاہراہ کشمیر کے ساتھ شاہراہ سری نگر کا نام تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حق میں جدوجہد کرنیوالے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے تاکہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا جاسکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے دنیا کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ کشمیری عوام کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو وائرس پھیلنے سے پہلے ہی محاصرے میں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سیاسی قیادت متحد ہے اور اس اتفاق رائے کو خطرے میں ڈالنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیری عید کے موقع پر شہداء اور نظر بندوں کو یاد رکھیں، سید علی گیلانی

Related Posts