پنجاب میں آئندہ ہفتے سے ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  کے ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساتھ ہی بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارشیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ املاک کے نقصانات کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آئے تھے۔

Related Posts