حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال
حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نارووال: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے بھی فوج کو بلانا ہے تو پھر سول ادارے کس لیے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عیاشی کے لیے پیسے ہیں، ویکسین کے لیے نہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے؟ حکومت نے سول مشینری کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے پر لگا رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، انتظار ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او کب دیں گے۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تحریک بھرپور انداز سے آگے بڑھے گی تاہم ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 779 ملزمان گرفتار

Related Posts