کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 779 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 779 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 779 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز کے علاقے شامل ہیں۔

پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 65 کلو 114 گرام چرس اور 803 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے وارداتوں میں استعمال شدہ 96 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 دستی بم قبضے میں لے لیے ہیں۔

حکام کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 3 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں 5 ڈاکوؤں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 02 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 5 پستول برآمد ہوئے جنہیں فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم تحویل لے لیے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل نے 6 کار اور موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 7 چھینی اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں ہیں۔

پولیس حکام نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

Related Posts