قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایوان میں وفاقی حکومت کی جانب سے اپنائے گئے رویے نے مایوس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ میں پروڈکشن آڈر پر رہا ہوا تھا اور قومی اسمبلی میں فنانس بل 22-2021 پر ووٹنگ میں حصہ بھی لیا۔

گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے فنانس بل پر ووٹنگ کیلئے روکا گیا۔ ایوان میں اپنی تکالیف پر بات نہیں کروں گا۔ عوام کی ہی بات کی ہے جبکہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کے نزدیک سب کچھ ٹھیک ہے لیکن عوام سے پوچھیں تو ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ پہلی بار دیکھا کہ جون جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ پارلیمان ملک کے منتخب لوگوں کی جگہ ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عوام کی بات کی جاتی ہے۔ حکومت کے رویے نے مایوس کیا ہے۔ حکومتی اراکین نے کل عمران خان کی تقریر کو شور شرابے کی نذر کرنے کی کوشش کی۔

سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں 14 ن لیگی ممبران کا نہ آنا سوالیہ نشان ہے۔پیپلز پارٹی کے 2 اراکین کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث نہیں آسکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اراکین کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نہ آنے والے اراکین کا ہسپتال سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی منگوا لیا ہے۔ میں چیئرمین نیب کی سلیکشن میں قصور وار ہوں کیونکہ میں نے چیئرمین کی تعیناتی کے وقت اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: اسپیکراسد قیصر نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

Related Posts