اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

3 روز پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے اسیر ایم این اے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔

ایم این اے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے جاری کیےہیں۔ ترجمان سیکرٹیریٹ کے مطابق  پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کےلیےجاری کئےگئے جس کے بعد خورشید شاہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چوبیس جون کو عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو این اے 206 کیلئے بجٹ سیشن میں مؤقف کا حق دیا جائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین بجٹ کے نکات پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 18 ستمبر 2019 کو نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

نیب رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف دادو اور سکھر میں جائیداد کی تحقیقات کررہا ہے، ان پر زمینوں کے معاملات میں کرپشن کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر اردگان نے کینال استنبول منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Related Posts