18ویں ترمیم پر شب خون مارکر ملک کو دوبارہ تقسیم کی طرف لیجایا جارہا ہے، شیری رحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sherry rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں  کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم کسی ایک ذات یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک وفاقی مسئلہ ہے اور فیڈریشن کو مضبوط کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 18ویں ترمیم پر شب خون مارا جارہا ہے اور ملک کو دو بارہ تقسیم کی طرف لے جایا جارہا ہے،موجودہ ایجنڈے پر اے پی سی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے ہر تحریک میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہے،ہم انشاء اللہ وفاق کی سطح پر اے پی سی بلانے کی تگ ودو کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کا14 جولائی کو کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہم ملک کو اس ظلم و جبر سے نکال لیں اور وفاق کو مشکلات سے نکالیں۔

Related Posts