ایم کیو ایم کا14 جولائی کو کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM-P announces protest against K-Electric outside Parliament house

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے 14جو لا ئی بر وز منگل کواسلام آبا د میں پا رلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے کے الیکٹر ک کی نا اہلی بد عنو انی اور بد انتظا می کیخلا ف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ۔

متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے مر کز بہا در آبا د پر رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلا س سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی صدرات میں منعقد ہو ا ،اجلا س میں کے الیکٹر ک کی جا نب سے طو یل دورانیہ کی لو ڈشیڈنگ زائد بلنگ کی شکا یات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کر اچی کے شہر یو ں کے ساتھ کے الیکٹر ک کی زیا دتی انتہا کو پہنچ چکی ہے،کے الیکٹر ک نہ تو اپنی پید اواری صلا حیت کو بڑھانے میں کا میاب ہو سکی ہے اور نہ ہی دستیاب بجلی کو بہتر اند از میں استعما ل کر پا رہی ہے ۔

رابطہ کمیٹی کے اجلا س میں ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی مو جو د تھے تمام اراکین نے اتفا ق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ کے الیکٹرک کو مز ید وقت دینا کر اچی کے شہر یو ں کے ساتھ زیا دتی ہو گی لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان اب احتجاج کے راستے کو اختیار کر نے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کی بھتہ خوری ریاست کو کھلا چیلنج،عوام کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ 14جو لا ئی بر وز منگل اسلام آبا د میں پا رلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے کے الیکٹر ک کی نا اہلی بد عنو انی اور بد انتظا می کیخلا ف احتجاج کر ینگے اور یہ احتجاج کا سلسلہ وقت کے ساتھ وسیع ہو تا جائیگا اور اگر کے الیکٹر ک کو لگام نہ دی گئی تو احتجاج کا یہ سلسلہ عوامی سطح تک بھی بڑھا یا جا سکتا ہے۔

Related Posts