اللہ تمام بیماروں کو صحتیاب کرے۔فضل الرحمان اور مریم کی علالت پر شہباز گل کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل
نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی بیماری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو صحتیاب فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحتیاب کرے۔ وہ اپنے ہوں یا پرائے، اللہ سب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور اپنی ہزیمت اور سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کرکے منظرِ عام سے غائب ہو رہے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جعلی راجکماری پی ڈی ایم سے علیحدگی پر صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ اِس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز تیز بخار میں مبتلا ہوئیں جس کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو آرام کا مشورہ دے دیا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نواز نے اپنی آئندہ 4 روز کی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں

Related Posts