مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں
مریم نواز کی طبیعت خراب ، سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز تیز بخار میں مبتلا ہیں جس کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نواز نے اپنی آئندہ 4 روز کی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں گلے میں شدید درد اور تیز بخار کے باعث منسوخ کیں۔ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی کرا لیا گیا۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو طبیعت کی خرابی کے پیشِ نظر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مریم نواز مکمل صحتیابی تک سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی تمام تر سیاسی و سماجی سرگرمیاں معطل کردیں۔

 جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بیڈ ریسٹ پر ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے طبیعت کی ناسازی کے باعث سیاسی سرگرمیاں بند کردیں

Related Posts