کراچی میں سال کا گرم ترین دن، درجۂ حرارت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرم ترین
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سال کا گرم ترین دن شہریوں کیلئے پریشان کن رہا، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پارہ 37 ڈگری سیلسیئس کو چھو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پارہ 37 ڈگری کو چھو گیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز نہ صرف موسم گرم رہا بلکہ سمندری ہوائیں بھی گرمی سے پریشان شہریوں کی پریشانی کم نہ کرسکی۔

ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا جس کے نتیجے میں کراچی کےشہریوں کو گرمی 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ محسوس ہوئی۔ اس سے ایک روز قبل ہی کراچی میں درجۂ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

صرف 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں درجۂ حرارت 3 درجے بلند ہو کر 37 ڈگری ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم نے فی الحال سندھ کا گھیراؤ کر رکھا ہے تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 20 فیصد تک رہے گا۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہا۔ چھور میں درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی درجۂ حرارت 40 ڈگری رہا جن میں شہید بے نظیر آباد، متھی اور موہنجو ڈارو جیسے علاقے شامل ہیں جبکہ آئندہ آنے والے مہینوں جون اور جولائی کو گرم ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے۔

Related Posts