جعلی راجکماری پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی کی علیحدگی پر صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی جعلی راجکماری کی سکڑتی ہوئی جماعت اس تذبذب کا شکار ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اتریں؟

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کےمطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔

Related Posts