خیبر پختونخوا میں 2 روز سے ہونے والی بارش سے تباہی اور جانی نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 روز سے ہونے والی بارش سے تباہی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں انسانوں کے ساتھ ساتھ درجنوں جانور بھی ہلاک ہو گئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں بارش کے دوران ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلے اور دیگر حادثات میں 110 مویشی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ باہمی روابط قائم رکھتے ہوئے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے شہر چلاس اور گردونواح میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

Related Posts