سعید غنی نے اے آر وائے ٹی وی کو بے نقاب کرنیکا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani Ran Campaign Against ARY News

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائے ٹی وی کیخلاف حقائق منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائے کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی اور نجی نیوز چینل کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

اینکر پرسن اقرار الحسن نے گزشتہ روز سعید غنی کے حلقے میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

اقرار الحسن کے بیانات کے بعد پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اے آر وائے نیوز کیخلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا جملوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

پیپلزپارٹی کے حامیوں کی طرف سے اے آر وائے ٹی وی کیلئے نامناسب الفاظ کے ٹرینڈ پر سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال ترک کرنے اور اے آر وائے کیخلاف حقائق منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شہ رگ کیساتھ جان بوجھ کر زیادتی کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اے آر وائے ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اب ARY کے متعلق میرے ٹوئٹس میں کوئی نامناسب لفظ نہیں ہوگا ،سلمان اقبال سے صرف کچھ سادہ سوالات اور کچھ ARY سے متعلق کچھ حقائق ہونگے، مجھے امید ہے یہ کسی کو ناگوار نہیں گذر یں گے۔

Related Posts