پاکستان کی معاشی شہ رگ کیساتھ جان بوجھ کر زیادتی کی جارہی ہے، مصطفی کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں،مصطفی کمال
ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں،مصطفی کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کے شہری علاقوں میں عملاً کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، سڑکوں پر رش کا یہ عالم ہے کہ لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔

صرف چھوٹے تاجروں کی دکانیں بند ہیں جس سے یہ تاثر تقویت پارہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کیساتھ جان بوجھ کر زیادتی کی جارہی ہے۔ حکمران پچھلے ڈھائی مہینے سے عوام کو گمراہ کر کے صرف اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔نتیجتاً اب تک کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے۔

وزیر اعظم عمران خان خود کراچی سے منتخب ہوئے، اس شہر سے صدر، وزیراعظم، گورنر کے علاوہ 14 اراکین قومی اسمبلی اور 26 اراکین صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود آج تک کوئی نظر نہیں آیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی عوام کی آواز ہے جسے دبانا کسی حکمران کے بس کی بات نہیں۔ کراچی کے تاجر بہت پریشان ہیں،ان کی جانب کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹھیلے،پتھارے اور سپر اسٹورز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تو چھوٹے دکانداروں کو بھی اجازت دی جائے کیونکہ تاجر برادری تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے، ناصر حسین شاہ

Related Posts