کورونا وائرس کے خلاف سرحدوں کی حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خلاف سرحدوں کی حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ
کورونا وائرس کے خلاف سرحدوں کی حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف سرحدوں کی حفاظت وفاق کی ذمہ داری ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری تھی کہ سرحدوں پر کورونا وائرس پر لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت سے یہ توقع کی گئی کہ سرحدوں پر قرنطینہ کا اہتمام کرے جبکہ اس کے لیے حکومتِ پاکستان نے اس کی ذرّہ بھر بھی امداد نہیں کی۔

وفاقی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی آفت سے مقابلہ آسان نہیں ہے جب تک ہر شخص اپنے حصے کی ذمہ داری پوری نہ کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے انسداد کے حوالے سے معلومات کو فروغ دینے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی۔ 

ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات کے لیے ویب سائٹ قائم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  کورونا وائرس پر معلومات کے فروغ کیلئے  ویب سائٹ قائم 

Related Posts