حکومت نے کورونا وائرس پر معلومات کو فروغ دینے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے کورونا وائرس پر معلومات کو فروغ دینے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی
حکومت نے کورونا وائرس پر معلومات کو فروغ دینے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے انسداد کے حوالے سے معلومات کو فروغ دینے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات کے لیے ویب سائٹ قائم کردی گئی ہے۔

ویب سائٹ کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات کے لیے قومی ہیلتھ سروس کی وفاقی وزارت کی ویب سائٹ قابلِ تحسین ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی ہیلتھ سروس کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس کے حوالے سے آگہی دینے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان، این آئی ٹی بی اور ابلاغی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آئے جس سے  اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔ 

خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کے مطابق  گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آ گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں  قرنطینہ میں 15 سے 19 کورونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 183 تک پہنچ گئی

Related Posts