کورونا کے بعد تحریک انصاف سندھ میں بھرپور جلسے کرے گی،خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد تحریک انصاف سندھ میں بھرپور جلسے کرے گی، سندھ کی عوام کو پی پی کے استحصالی اور ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

انصاف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی سمیت تمام کورونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، بلاول زرداری اپنی صحت کی طرح عوام کی بھی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے ملک میں کورونا پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے،گلگت میں عبرتناک شکست اور پشاور جلسی سے بلاول زرداری کو سبق حاصل کرنا چاہیے، پی ڈی ایم بغض عمران خان میں عوام کو بلی کا بکرا نہ بنایا جائے۔

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ والدین کی کرپشن کو بچانے کے لیے اولادیں آخری سہارے کی تلاش میں ہیں، معیشت دشمن پیپلزپارٹی کو ہر جگہ سے رسوائی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، محمود مولوی

وزیراعظم عمران خان اس ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کرنے آئے ہیں، سیاست کے نام پر ملک لوٹنے والوں کا مقدر اب سلاخیں ہیں۔

Related Posts