اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی
حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمو دمولوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز رہیں۔

حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے لیکن پی ڈی ایم اپنے سیاسی مفادات کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلا کر معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کیلئے جلسے جلوس کا انعقاد کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پوری دنیا اس موذی وباء کی وجہ سے پریشان ہے، حکومت پاکستان بھی کوروناکی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال ملک میں لاک ڈائون کے خدشات پیدا کررہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں احتیاط کرنے کی بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی وسماجی سرگرمیاں وباء کے پھیلاؤکا سبب بن سکتی ہیں اس لئے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

محمود مولوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے چاروں صوبوں کی مشاورت سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کورونا وائرس کا شکار

انہوں نے کہا کہ وفاق کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنے کے بجائے متفقہ لائحہ بنانے پر یقین رکھتا ہے، پی ٹی آئی حکومت سیاسی اختلافات سے قطع نظر تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مشکلات کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اورعوام جلد ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔

Related Posts