جیل میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کااظہارتشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI leaders express concern over snake coming out of Haleem Adil Sheikh's room in jail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے جیل میں کمرے سے سانپ نکلنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تر صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سختی سے مذمت کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے خلاف رویہ اور برتاؤ بدترین مثال ہے ، سندھ پولیس صوبائی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی جی سندھ اپنے بنیادی فرائض ترک کر کے سیا سی مہرا بن گئے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلے پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح سے حلیم عادل شیخ کو زیر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان دعا بھٹو نے کہا ہے کہ دوران پولیس حراست سانپ کا نکلنا ایک بڑی سازش ہے ،پیپلزپارٹی نے اپنے مخالفین کو ہٹانے کے لئے سازشیں بنا رکھی ہیں۔

سندھ پولیس کی موجودگی میں ہمیں انصاف کی امید نہیں ہے،جھوٹے مقدمات کے بعد جان سے مارنے کی بھی سازشیں کی جارہی ہیں،سپریم کورٹ سندھ پولیس کی انتقامی کارروائیوں پر سوموٹو ایکشن لے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا کہنا ہے کہ پی ایس 88 الیکشن میں پی پی نے واویلہ اور پرامن ماحول کو خراب کیا، پی پی جیالوں نے الیکشن کے ماحول کو اشتعال اور بدامنی کی طرف دھکیلا۔

مزید پڑھیں:عدالت کا حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں سندھ حکومت کی بھوکلاہت کا نتیجہ ہے،پی ٹی آئی سندھ حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ گرفتاریوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں۔

بلال غفار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف عوام کے کانوں میں زہر گھولنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر اور رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والی نہیں ہے، تحریک انصاف سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے جنگ جاری رکھے گی۔

Related Posts