جیل میں حلیم عادل کے کمرے سے بلیک کوبرا نکل آیا، اپوزیشن لیڈر نے ماردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسدادی دہشت گردی کی عدالت نےسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ اس سے قبل جیل میں حلیم عادل کے کمرے سے بلیک کوبرا نکل آیا، اپوزیشن لیڈر نے ماردیا۔

پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے، آج قائد حزب اختلاف حلیم عادل کو اے ٹی سی کلفٹن کی عدالت میں پہنچا یا گیا۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا کا حکم دیتے ہوئے 25 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کروانے کے لئے میرے کمرے میں کالا ناگ چھوڑا گیا ،بلاول نے مراد علی شاہ کے ذریعے مجھے مروانے کی کوشش کی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈی ایس پی آفتاب عالم گواہ ہیں ،انہوں نے خود سانپ کو میرے کمرے میں دیکھاجبکہ ڈی ایس پی آفتاب نے انکے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ گھومتے دیکھا تھا۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے بتایا تھا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں زہریلا سانپ نکلا آیاہے۔صبح کا ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ کو دیکھ کر اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، سعیدغنی

ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ایس آئی یو سینٹر صدر میں رکھا گیا ہے ، حلیم عادل شیخ نے کمرے میں موجود سانپ کو دیکھ مار ڈالا،حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کا نکلا پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس پیپلزپارٹی کی غلام بن چکی ہے حلیم عادل شیخ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،حلیم عادل شیخ کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

Related Posts