تحریکِ انصاف آئی جی سندھ کے معاملے پر صوبائی حکومت سے ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف آئی جی سندھ کے معاملے پر صوبائی حکومت سے ناراض
تحریکِ انصاف آئی جی سندھ کے معاملے پر صوبائی حکومت سے ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن آئی جی سندھ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سے ناراض ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ آئی جی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب میں جو ہوا، وہی کیا جائے۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب کی پریکٹس آئی جی سندھ کے معاملے میں دہرانے کا کہنے والی پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ قانون کو نہ دیکھا جائے لیکن پی اے سی کے معاملے پر یہ اصول نہیں۔

ارسلان تاج نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پنجاب میں آئی جی کے اصول کو سندھ میں نافذ کرنا چاہتی ہے تو پنجاب میں پی اے سی معاملے پر بھی یہی حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر آئی جی کے معاملے میں پنجاب میں جو ہوا وہی سندھ میں ہوگا اور قانون کو نہیں دیکھا جائے گا تو پی اے سی کے معاملے پر بھی یہی کیا جائے۔ قانون کو نہ دیکھا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف رکنِ قومی اسمبلی کے استعفے کی غلط خبر چلانے پر نجی چینل جیو نیوز پر برہم ہو گئی، رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ ٹی وی چینل  نے غلط رپورٹنگ کی۔

 ٹوئٹر پر چار روز قبل  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ جیو نیوز نے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رپورٹنگ کی جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: رکنِ قومی اسمبلی کے استعفے کی غلط خبر پر تحریکِ انصاف  برہم

Related Posts