رکنِ قومی اسمبلی کے استعفے کی غلط خبر پر تحریکِ انصاف نجی ٹی وی چینل پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف رکنِ قومی اسمبلی کے استعفے کی غلط خبر چلانے پر نجی چینل جیو نیوز پر برہم ہو گئی، رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ ٹی وی چینل  نے غلط رپورٹنگ کی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ جیو نیوز نے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رپورٹنگ کی جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے استعفے کی غلط خبر چلائی گئی، میں اکرم چیمہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غلط خبر چلانے پر تحریکِ استحقاق لائی جاسکتی ہے۔ اکرم چیمہ غلط خبر چلانے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے شکایت کریں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل نے تحریکِ انصاف کے  رکنِ قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے استعفے کی غلط خبر چلانے کے ساتھ ساتھ خود ہی اپنی خبر کی تردید بھی کردی۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن کے ٹوئٹر پیغام میں ہی دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اس معاملے پر رکنِ قومی اسمبلی اکرم چیمہ سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے خبر کی تردید کی۔

استعفے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے استعفے کی خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے اپنے حلقے میں واقع لیاقت لائبریری کا دورہ کیا۔

لیاقت لائبریری دورے کے موقعے پر یوسی چیئرمین ڈاکٹر نیاز بھی پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ تھے۔ اراکینِ اسمبلی نے لائبریری میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں  اراکینِ اسمبلی کا لیاقت لائبریری کا دورہ

Related Posts