مسئلہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عثمان بزدار حکومت پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عثمان بزدار حکومت پر تنقید
مسئلہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عثمان بزدار حکومت پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کو جو صوابدید فنڈز دئیے جاتے ہیں وہ آئین کے آرٹیکل اے 140 کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق ایک فارمولے کے تحت صوبوں میں فنڈز تقسیم کرتا ہے، صوبائی سطح پر اسی طرح کے فارمولے کے تحت فنڈز کی تقسیم ہونی چاہئے۔

فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  کہ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں اور یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اسے قانونی اور اخلاقی طور پر درست قرار دیا۔

 ٹوئٹر پر چار روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پر ویز مشرف کے خلاف فیصلہ پہلے دن سے ہی متنازع تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

Related Posts