لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی اور اخلاقی طور پر درست ہے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will take every possible step to facilitate nation in COVID-19 pandemic: Fawad Chaudhry
Fawad-Chaudhry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اس ےقانونی اور اخلاقی طور پر درست قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پر ویز مشرف کے خلاف فیصلہ پہلے دن سے ہی متنازع تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جن چند ججوں نے نوکری سے نکالے جانے کو غداری قرار دے کر یہ کیس شروع کیا ان ججز نے صرف کچھ سال قبل نہ صرف مارشل لا کو جائز قرار دیا بلکہ آئین میں ترمیم کی اجازت بھی دی،لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اور اخلاقی طور پر درست فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی اسلام آباد کی خصوصی عدالت کو غیر آئینی ا ور آرٹیکل 6 میں کی جانے والی ترمیم بھی کالعدم قرار دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، خصوصی عدالت کالعدم، پرویز مشرف کا ٹرائل غیر قانونی قرار

سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کےخلاف درخواست دائرکی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے، پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔

Related Posts