صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آج 1 روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے اور وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والے ورلڈ فیشن کنونشن میں شرکت کریں گے اور سکھ یاتریوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: وفاقی وزیر غلام سرور خان کو جواب طلبی کا نوٹس جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں، آج نام ای سی ایل سے نکال دیں گے۔گورنر پنجاب

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے امت کو اسلام کا بہت واضح تصور دیا لیکن آج امت مسلمہ کو کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے اور امت مسلمہ مضبوط قیادت کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بہتر اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کی پیروی کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،صدر عارف علوی

Related Posts