نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں، آج نام ای سی ایل سے نکال دیں گے۔گورنر پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، آج نام ای سی ایل سے نکال دیں گے۔گورنر پنجاب
نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، آج نام ای سی ایل سے نکال دیں گے۔گورنر پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے جبکہ ان کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت کی صورتحال خراب نظر آتی ہے جبکہ حکومت ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھرتی سردی میں کارکنوں کو بھی مولانا والا بستر دیا جائے۔فردوس عاشق اعوان کی تجویز

گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے خود تمام اداروں سے رابطہ کرکے اس صورتحال پر بات چیت کی جبکہ میڈیکل بورڈ نے انہیں بیرونِ ملک بھیجنے کی سفارش کی ہے، امید ہے آج ان کا نام ای سی ایل سے خارج ہوجائے گا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہندو جنونیوں کے ڈر سے دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ہم ملک میں لبرل ازم کو فروغ دیں گے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے تجویز دی  کہ اسٹیرائڈز کی مقدار بڑھا دی جائے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو گئی۔ شریف میڈیکل سٹی کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس 18000 تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی حالت تشویش ناک قرار، اسٹیرائڈز کی مقدار بڑھانے کی تجویز

Related Posts