عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں،صدر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت
علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے امت کو اسلام کا بہت واضح تصور دیا لیکن آج امت مسلمہ کو کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے اور امت مسلمہ مضبوط قیادت کی منتظر ہے۔

مزید پڑھیں :صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بہتر اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کی پیروی کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے جس میں ریاست آبادی کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال کرے گی۔

صدر  نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نا صرف ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts