کراچی کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر، گلستان جوہر، سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی اور اطراف سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر مختلف علاقوں میں شہریوں کو محسوس ہونے والے زلزلے کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز مشرقی ملیر سے 83 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔

آج سے چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے ملیر سمیت شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

Related Posts