سابق وزیراعظم بے گناہ قرار، شاہد خاقان کو 1 سال قبل اسکی امید کیوں نہیں تھی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم بے گناہ قرار دے دئیے گئے، شاہد خاقان عباسی نے 1سال قبل کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کافی عرصے سے ایک بھی سیاستدان پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔یہاں کسی سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملتا، عام آدمی کو کیا ملے گا؟

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر مئی 2023 کے آغاز میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آتی جبکہ احتساب بیورو قوانین میں جعلی کیسز ختم کرنے کی گنجائش ہے۔

اپنی ماضی کی گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب عدالتوں میں کیمرے لگنے چاہئیں تاکہ سماعت عوام کو دکھائی جاسکے۔ احتساب بیورو کیسز کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ نیب تماشے ملک کی تباہی کا باعث ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے بطور سابق وزیراعظم اپنی مثال عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سابق وزیر اعظم کو انصاف نہیں ملتا تو کسی غریب کو کیسے مل سکتا ہے؟ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے۔

ایم ایم نیوز میں 2 مئی2023ء کو شائع خبر کے مطابق شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ جس جماعت نے انتخابات میں حصہ لینا ہوگا، وہ لے لے گی۔ مسلم لیگ (ن) کا کام انتخابات کروانا نہیں ہے۔ تحریکِ انصاف نے حکومت سے دونوں بار جو مذاکرات کیے وہ بدنیتی پر مبنی تھے۔

Related Posts