روسی شہریت کی درخواست دینے والی خواتین کو اسکارف کی اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکارف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روسی شہریت کی درخواست دینے والی خواتین کو اسکارف کی اجازت دے دی گئی، روسی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ روسی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کی جانب سے شہریت کی درخواستوں سے متعلق قواعد و ضوابط نرم کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق روسی حکومت نے پاسپورٹ کی تصاویر میں خواتین کو سر پر اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت دے دی جبکہ نئے قانون کا نفاذ 5 مئی سے ہوگا، دستاویز کے مطابق درخواست گزار سر ڈھانپ سکیں گی جو ان کے چہرے کے خدوخال کو غیر واضح نہ کریں۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خواتین اپنی ٹھوڑی کو مکمل یا جزوی طور پر چھپائیں تو ان کی تصاویر قبول نہیں کی جائیں گی۔ روسی شہریوں کو پہلے ہی پاسپورٹ کی درخواستوں کے علاوہ دیگر دستاویزات میں بھی حجاب کی اجازت ہے۔

ولادی میرپیوٹن حکومت کے تحت روسی شہری پاسپورٹ کی درخواستوں، ڈرائیونگ لائسنس، ورک پرمٹ اور پیٹنٹ کیلئے تصاویر میں حجاب پہن سکتی ہیں۔ماضی میں سوویت دور میں پاسپورٹ کی تصاویر میں درخواست گزاروں کو سر ڈھانپنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اسلام کی پیروکار خواتین حجاب کرتی ہیں جنہیں مغربی ممالک اور بھارت کی جانب سے بھی طرح طرح کی پابندیوں کا سامنا ہے جو حکومتوں کے علاوہ بعض اوقات نجی ادارے بھی عائد کردیتے ہیں۔

Related Posts