گزشتہ برس محمد رضوان بابر اعظم سے کیوں ناخوش تھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم اور محمد رضوان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ برس  پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنلز (ون ڈے) میں پاکستان کے لیے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے سے خوش نہیں تھے، اُن کا کہنا تھا کہ وہ نمبر چار کو ترجیح دیں گے لیکن اُن کا ماننا ہے کہ یہ کوچ اور کپتان پر منحصر ہے کہ ان کی کیا خواہش ہے۔

پیر کو مئی 2023 کے آغاز میں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان نے کہا کہ وہ ٹیم کی خاطر اپنی مثالی بیٹنگ سلاٹ قربان کردیں گے لیکن مجھ سے پوچھا جائے تو ون ڈے میں چوتھا نمبر ہی بہتر ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے ایمانداری سے پوچھیں تو میں ون ڈے میں نمبر پانچ پر بیٹنگ کرنے سے خوش نہیں ہوں، کیونکہ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن یہ اہم نہیں ہے کہ میں جو چاہتا ہوں وہ مل بھی جائے۔

محمد رضوان  نے کہا کہ کپتان اور کوچ وہی کریں گے جو انہیں پسند ہے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا میری اپنی خواہش ہے۔ لیکن میں نے کسی سے شکایت نہیں کی۔ میں پچھلے 15 یا 16 سالوں سے قربانیاں دے رہا ہوں اور پھر بھی شکایت نہیں کر رہا۔ ہم وہی کرنے کو تیار ہیں جو کپتان اور کوچ ہمیں کرنے کو کہیں۔

بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ “اگر آپ بابر اعظم کو افتخار احمد کے نمبر پر کھیلنے کو کہیں گے تو آپ کو بابر (بطور ٹاپ بلے باز) نہیں ملے گا۔” اس طرح محمد رضوان نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی جس نمبر پر بہتر طور پر کھیلتا ہے، اسے کھیلنے کیلئے وہی جگہ دی جائے تو بہتر رہتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رضوان نے نیوزی لینڈ سیریز کے دونوں میچوں میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی  اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ گزشتہ برس پہلے میچ میں 34 گیندوں پر 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد، رضوان نے اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھا اور 41 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بہرحال چوتھے نمبر پر رضوان کا ریکارڈ یقینی طور پر متاثر کن رہا، وکٹ کیپر بلے باز نے 20 اننگز میں 43.64 کی اوسط سے 742 رنز بنائے۔ گزشتہ برس کے دوران محمد رضوان نے اسی جگہ پر بیٹنگ کرتے ہوئے دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔

Related Posts