شام ادریس نے ڈکی بھائی کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کو مکافاتِ عمل کیوں کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام ادریس اور ڈکی بھائی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینیڈا: معروف پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ مکافاتِ عمل کا نتیجہ ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں معروف یوٹیوبر شام ادریس نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈکی بھائی کی اہلیہ کی میمز بنا رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں یوٹیوبر شام ادریس نے کہا کہ ڈکی بھائی نے مجھ پر اور میری اہلیہ پر ویڈیوز بنائیں جب ہم پر ایسا ہی وقت آیا تھا۔ یہ میرے لیے بڑا مشکل وقت تھا۔ میرے دوستوں نے بھی مجھے چھوڑ دیا تھا۔کچھ لوگوں نے میرے خلاف ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

پیغام میں شام ادریس نے کہا کہ میری بیوی کو سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی اتنی زیادہ گالیاں سننی پڑیں کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ لوگ اس کے حجاب اور جسم کے اعضاء کے متعلق تبصرے کر رہے تھے اور میں خودکشی کرنے والا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sham Idrees (@shamidrees)

شام ادریس نے کہا کہ آپ لوگ بھی اس پر شرمندہ ہوں گے۔ اس وقت آپ ہمارے خلاف اور اس صورتحال کا مذاق اڑا رہے تھے۔ ڈکی بھائی بھی ہم پر ہنس رہے تھے اور میمز شیئر کر رہے تھے۔ آج ڈکی بھائی کی ویڈیوز اور میمز بن رہی ہیں، یہ سب غلط ہے۔ جو آپ کر رہے ہیں، وہ آپ کو بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

 

Related Posts