ٹیکس نہ دینے والوں کی فون سم بند کرنے کا فیصلہ، پی ٹی اے کا بیان جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فون سم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نان فائلرز (ٹیکس نادہندگان) کی فون سم بند کرنے کے فیصلے پر اہم بیان دیا ہے، ایف بی آر  نے متعلقہ حکام سے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے سم بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

اپنے بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ایف بی آر کے حالیہ فیصلے پر غور کر رہا ہے۔ ہم سی ایم اوز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں۔ ہمارا سب سے اہم مقصد ہے کہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جمعرات کو دئیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ٹیلی کام صارفین کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جائے اور اس معاملے پر مزید اپ ڈیٹ اور پیشرفت سے عوام کو جلد مطلع کیا جائے گا۔

منگل کے روز ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کیا تھا جس میں ملک بھر میں رہائش پذیر 5 لاکھ افراد کی فون سمز بند کرنے کی سفارش کی گئی جو سال 2023 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

آرڈر میں پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کو آئی جی ٹی او پر فوری عملدرامد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں 24 لاکھ قابلِ ٹیکس افراد کی شناخت کی تھی جن میں سے ابتدائی طور پر 5لاکھ 6ہزار 671افراد کی سم بلاک کرنے کی سفارش کی گئی۔

Related Posts