تباہ کن بارش، بلوچستان میں بھاری جانی نقصان، تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں بارش
(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش نے تباہی مچا دی، تیسرے اسپیل کے دوران تباہ کن بارش کے دوران ہونے والے حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں موسلا دھار بارش کے تیسرے اسپیل کے دوران 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا جہاں بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ صوبے میں 251 گھر مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 1 ہزار 910 گھروں کو بارش کے نتیجے میں جزوی طور پر نقصان پہنچا، بارشوں سے 3 پل اور 14 سڑکیں بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئیں۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 115 جانور بھی ہلاک ہو گئے۔

سیلابی ریلوں نے صوبے میں 62 ایکڑ پر پھیلی ہوئی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہونے والے افراد کی امداد کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Posts