گھنگھور گھٹائیں بارش کا پیغام لے آئیں، آج ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cloudy weather in pakistan
ONLINE/ FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش سے بلوچستان کے ندی میں سیلاب آسکتا ہے۔

دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدش ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 27 سے 29 اپریل تک کچھ مقامات متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی انسانی زندگیوں، کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبے، گاڑیوں اور سولر پینلز کو متاثر کر سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔

بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts