محمود اچکزئی نے ڈی سی کوئٹہ اور سابق وزیر کو 20 ارب کا نوٹس کیوں بھجوایا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمود خان اچکزئی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کوئٹہ: پی کے میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پلاٹ پر قبضے کے الزامات پر سابق نگران وزیر اطلاعات اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سابق وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا ہے کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگاکر میری اور میرے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ذمہ دار افراد معافی مانگیں۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کے مطابق لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخصیات نوٹس موصول ہونے کے 7 روز کے اندر پریس کانفرنس کرکے محمود اچکزئی اور ان کے خاندان سے معافی مانگیں بصورت دیگر 20 ارب روپے ہرجانہ ادا کردیں۔

لیگل ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، محمود خان اچکزئی نے اسسٹنٹ کمشنر اور سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ کو بھی لیگل نوٹس بھیجا ہے جو ایڈووکیٹ حبیب اللہ ناصر اور ایڈووکیٹ نعمت اللہ اچکزئی نے تیار کیا۔

ڈی سی کوئٹہ کی قیادت میں 3 مارچ کو پولیس نفری کواری روڈ پر محمود اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی سے مبینہ طور پر قبضے کا پلاٹ واگزار کرالینے کا دعویٰ کیا جس کے جواب میں نوٹس بھیجا گیا۔

دورانِ کارروائی محمود خان اچکزئی گھر پر موجود نہیں تھے، ڈی سی کوئٹہ کی قیادت میں آج سے 2 ماہ قبل ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے والی ٹیم نے پلاٹ سیل کردیا اور محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔

Related Posts