پنچائت کا تیسرا سیزن ایمازون پرائم پر کب ریلیز کیا جائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنچائت کا تیسرا سیزن
(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم نے رواں ماہ پنچائت کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو پر پنچائت کا تیسرا سیزن مئی کے دوران ریلیز کیا جائے گا۔ پنچائت کی ہدایتکاری کے فرائض دیپک کمار اور کہانی نگاری کے چندن کمار نے انجام دئیے ہیں جبکہ یہ سیریز پھلیرا کے رہائشیوں کی زندگی کو اجاگر کرتی ہے۔

پھلیرا کے رہائشی اپنی زندگی میں مختلف چیلنجز اور تکالیف کا سامنا کرتے ہیں۔ پنچائت کی کہانی کو ایمازون پرائم کے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تیسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، مزید معلومات مندرجہ ذیل ہیں:

کہانی

دراصل پنچائت وہ سلسلہ ہے جس کا ناظرین و سامعین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ کامیڈی ڈرامہ سیریز کے ذریعے ایک انجینئرنگ گریجویٹ ابھیشیک کی زندگی کو اجاگر کیا گیا ہے جو بہتر جاب تلاش نہ کرسکنے کی وجہ سے پنچائت آفس میں نوکری کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

تیسرا سیزن

تیسرے سیزن کی بات کی جائے تو 8 قسطوں پر مبنی یہ سیریز ایک بار پھر ابھیشیک کی کہانی کے ساتھ سامنے آئی ہے جو بھارت کے دیہات میں شامل ایک دور دراز گاؤں میں پنچائت کی نوکری کرتا ہے جس کی تنخواہ کم ہوتی ہے۔

کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ

اگر پنچائت کی کاسٹ کی بات کی جائے تو اس سیریز میں جتیندر کمار، نینا گپتا، رگھوویر یادو، چندن رائے، سنویکا اور فیصل ملک سمیت اہم اداکاروں نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔ پنچائت کو ایمازون پرائم ویڈیو پر 28 مئی سے پیش کیا جائے گا۔

Related Posts