بھارتی یوٹیوبر پاکستانی جاسوس؟ کیا دھروو راٹھی کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھروو راٹھی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پر کروڑوں کی فین فالوونگ رکھنے والے دھروو راٹھی کو پاکستان کا جاسوس قرار دے دیا گیا، بعض سوشل میڈیا صارفین نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ راٹھی ہی نہیں، اس کی بیوی بھی پاکستان کی جاسوس ہے جن کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر دھروو راٹھی کے متعلق ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یوٹیوبر راٹھی کا اصل نام بدر الدین راشد لاہوری ہے  جبکہ اس کی بیوی جولی دراصل پاکستانی شہری ہیں جن کا نام زلیخا ہے۔

بعض نام نہاد میڈیا رپورٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دھروو راٹھی اور اہلیہ انڈر ولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بنگلے میں رہتے ہیں اور پاک فوج ان کی حفاظت کرتی ہے جس پر دھروو راٹھی نے اپنی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

یوٹیوبر دھروو راٹھی کا کہنا ہے کہ “میری بیوی کو تمام تر جھوٹے پراپیگنڈے میں دھکیلا گیا۔ آئی ٹی سیل کے ملازمین کا نفرت انگیز رویہ دیکھنے کے قابل ہے۔” خیال رہے کہ دھروو راٹھی کے چینل نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے تجزیوں اور کہانی نگاری کے باعث شہرت حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dhruv Rathee (@dhruvrathee)

تاہم یوٹیوبر دھروو راٹھی نے حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی پر بھی نکتہ چینی کی ہے اور بھارت کی معروف شخصیات اور بالی ووڈ ستارے بھی یوٹیوبر کی تنقید کا نشانہ بنے جس کے پیشِ نظر کہا جاسکتا ہے کہ دھروو راٹھی کے کسی دشمن نے ہی اس کے خلاف پراپیگنڈہ کیا۔

تاحال پاک فوج کی جانب سے اس دعوے کی تردید سامنے نہیں آئی تاہم دھروو راٹھی بھارتی شہری ہے جو ہریانہ میں پیدا ہوا اور جرمنی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوب پر اپنے وی لاگز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ آج ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

Related Posts