خواتین کو محنت اور لگن سے اپنا مقام بنانا ہوگا،فریال تالپور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faryal Talpur
Faryal Talpur

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پیپلزپارٹی خواتین ونگ سندھ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جہاں عورتوں کو پارٹی کے تمام امور میں کھل کر نہ صرف بولنے کا موقع دیا جاتا ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی خواتین اس صوبے اور ملک کی سیاست میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

خواتین اور مرد سب کو اللہ نے بنایا ہے لہٰذا ہم سب کو ایک دوسرے کی عزت کرنا ہوگی، عورت کو اپنے حقوق کے لیے بولنا پڑے گا. اگر ہم ایسا کریں تو کوئی چیز مشکل نہیں ہے،پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے خواتین ہاریوں کو نہ صرف زمین دی بلکہ اس کا مالک بھی انہیں بنایا۔

گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے تحفظ کا قانون بھی اسی پارٹی نے بنایا، پیپلز پارٹی اس ملک میں خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے اور شہید بینظیر بھٹو نے اس ملک میں خواتین کو ان کے مکمل حقوق کی فراہمی میں جو کردار ادا کیا ہے کسی نے بھی نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز آرٹس کونسل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ایم این اے شاہدہ رحمانی، وزیر تعلیم و محنت سندھ و پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، شگفتہ جمانی، شہناز وزیر علی ، احمد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، مسرت نیازی سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فریال تالپورنے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے اصل زندگی دیکھی ہے. انہوں نے کہا کہ ہر قسم کا انسان اس دنیا میں پیدا ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کیجو فرض میرے ماں باپ نے مجھ پر ڈالا اس کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میرے والد جیل میں گئے تھے تو مجھے ایک چٹھی لکھی کہ اب تم میری بیٹی نہیں بلکہ بیٹا بن کر رہنا. جو مشکل وقت آیا ہے اس کو نبھانا. لحاظہ میں نے اپنی فیملی، خاندان اور پارٹی سب کو لے کر چلی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے میرے والد اور بھائی کو کہا کہ مجھے سیاست میں لایا جائے. انہوں نے کہا کہ مین نے برداشت اور مشکلات کا سامنا کرنا پیپلزپارٹی سے سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہر انسان کو اس طرح دیکھا اور اس کی عزت کی ہے۔

فریال تالپور نے کہا کہ ہر سوشل رشتہ میں خواتین کو عزت ملنی ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ زندگی بہت بڑی جدوجہد کی ہے. انہوں نے کہا کہ خواتین اور مرد سب کو اللہ نے بنایا ہے لہٰذا ہم سب کو ایک دوسرے کی عزت کرنا ہوگی. فریال تالپورنے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی واحد خاتون تھی جو ضلع ناظم رہی۔

مزید پڑھیں: عورت مارچ نے حقیقی مسائل کو پس پشت تو نہیں ڈال دیا؟

انہوں نے کہا کہ پی پی کی روایت ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو بولنے کی اجازت دیتی ہے اور خصوصاً خواتین کو ہمیشہ پارٹی کے ہر فلور پر کھل کر بولنے کی اجازت بھی صرف پی پی میں ہی ہے. انہوں نے کہا کہ عورت کو اپنے حقوق کے لیے بولنا پڑے گا.

اگر ہم ایسا کریں تو کوئی چیز مشکل نہیں ہے. فریال تالپورنے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں عورت کی بہت عزت کی جاتی ہے. وہ فارمر بھی ہے، وہ ہاری بھی ہے، وہ وکیل، ڈاکٹر، انجنیئر، سیاست دان سمیت تمام شعبوں میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو محنت اور لگن سے اپنا مقام بنانا ہوگا. مجھے فخر ہے کہ میں ایک عورت ہوں. میں بحثیت خاتون ایک محنتی خاتون ہوں اور میں اس پارٹی، صوبے اور ملک کے لئے خدمت کرتی ہوں اور مجھے پیپلزپارٹی کا ورکر ہونے پر فخر ہے. انہوں نے کہا کہ ہر قسم کا انسان دنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ پرورشِ میں عورت کا بہت بڑا کردار ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ جس ملک میں سوشل جسٹس نہیں ہوگا، جہاں خواتین و دیگر کچلے ہوئے طبقہ کو حقوق نہیں ملیں گے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ لوگوں کے ووٹ کی حفاظت کی ۔لوگوں کے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر سوشل جسٹس انہیں ہوگا وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

Related Posts