وزیر اعظم کا سعودی فرمانرواکو فون، فلسطین پراسرائیلی حملوں کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروا سے گفتگو، فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
وزیر اعظم کی سعودی فرمانروا سے گفتگو، فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس کے دوران مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو فون کیا اور پاک سعودی عرب تعلقات کے علاوہ خطے کی صورتحال بالخصوص مقبوضہ فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں پر بات چیت کی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کی بھرپور مہمان نوازی اور خاص طور پر مسجدِ نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ میں داخلے کی اجازت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی سالمیت اور حفاظتی انتظامات، بالخصوص حرمین شریفین کے دفاع کے حوالے سے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب کو عقیدت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے مابین پاک سعودی عرب تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔ وزیرِ اعظم نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور عالمی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

فلسطین میں اسرائیل کے فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کیا گیا جس سے انسانی ہمدردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

Related Posts