پی ڈی ایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
پی ڈی ایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اپوزیشن رہنماؤں نے پاکستانی قوم کو اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے اردگرد نادار، کمزور اور محتاج طبقات کا خاص خیال رکھیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عید الفطر کے موقعے پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے ہی مہلک وائرس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم  کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت پورے عالمِ اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو۔ پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں امن کیلئے دُعا گو ہوں۔

پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ ہم اس پر مسرت موقعے پر اہلِ فلسطین اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں عیدالفطر کا مذہبی و ثقافتی تہوار کورونا ایس او پیز کے تحت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے عیدالفطر کا تہوار آج منایا جارہا ہے

Related Posts