وزیر اعظم عمران خان کا زمینی ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا زمینی ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، قبضہ مافیا کی شامت آگئی
وزیر اعظم کا زمینی ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، قبضہ مافیا کی شامت آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے زمینی ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ قبضہ مافیا کی شامت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جس کے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے انقلابی ڈیجیٹائزیشن پراجیکٹ کے متعلق بتایا۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک ایسے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں جس سے پاکستان میں انقلاب آجائے گا۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ آپ کو کوئی جعلی پلاٹ نہیں ملے گا، رشوت لے کر جھوٹی فرد نہیں بنائی جائے گی، سرکاری یا نجی زمین پر جعلی قبضہ نہیں ہوسکے گا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اس منصوبے سے صرف اسلام آباد میں حکومت کو 300 ارب سے زیادہ سرکاری زمین واپس لانے میں مدد ملی۔

جی آئی ایس (جیوگرافک انفارمیشن سسٹم) کے تحت سروے آف پاکستان کا تیار کردہ ماڈرن ڈیجیٹل آن لائن سسٹم تشکیل دے دیا گیا جس کا مقصد ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز شکل دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاری کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات دینگے۔وزیر اعظم

Related Posts