وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم
ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور مہنگائی میں کمی کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے جو کوششیں کر رہی ہیں، وہ کامیاب ثابت ہوئیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی حوالے سے نئی خوشخبری یہ ہے کہ مہنگائی میں کمی کے حوالے سے ہماری کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس اور مہنگائی آج اس سطح سے کم ہو گئی ہیں جس پر یہ تحریکِ انصاف کے حکومت سبھالنے کے وقت برقرار تھیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے محتاط رہیں اور یہ بات یقینی بنائی جائے کہ عوام کی زندگی کو آسان کرنے کیلئے مہنگائی پر قابو برقرار رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو، جولائی تا جنوری 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

Related Posts