وزیرِ اعظم نے سرِ عام سزائے موت کو قانون بنانے کی تائید کی۔عامر لیاقت حسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے سرِ عام سزائے موت کو قانون بنانے کی تائید کی۔عامر لیاقت حسین
وزیرِ اعظم نے سرِ عام سزائے موت کو قانون بنانے کی تائید کی۔عامر لیاقت حسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سرِ عام سزائے موت کی قرارداد کو قانون بنانے کی تائید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ کراچی میں 5 سالہ بچی مروہ کے قاتل کی گرفتاری کے بعد صرف سزائے موت ناکافی ہے۔

پیغام میں رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے درخواست کی ہے کہ وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان کی قومی اسمبلی سے منظور کردہ سرِ عام سزائے موت کی قرارداد کو قانون بنایا جائے جس کی وزیرِ اعظم عمران خان نے تائید کی جبکہ میں کل مروہ کے گھر جاؤں گا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کراچی میں قتل ہونے والی 5 سالہ بچی مروہ کے گھر جا کر میں مروہ کے والدین کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو کراؤں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کراچی میں 5 سالہ بچی کے اندوہناک قتل پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا کہ مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں، مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بچی کا قتل، پھانسی کی سزا کافی نہیں۔اُشنا شاہ

Related Posts