کراچی میں 5 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔اُشنا شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 5 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔اُشنا شاہ
کراچی میں 5 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔اُشنا شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کراچی میں 5 سالہ بچی کے اندوہناک قتل پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں، مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کو ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر تنقید کا سامنا

پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ کمسن بچیوں کو سفاکی سے قتل کرنے والے افراد انسان نہیں ہوتے۔ ہم شیطانوں کے درمیان رہ رہے ہیں۔ 5 سالہ بچی کے اندوہناک قتل پر قاتلوں کو سرِ عام سخت سے سخت سزا دے کر باقی مجرموں کو عبرت دلانے کیلئے مثال قائم کرنی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے  عیسیٰ نگری کے قریب  5 سالہ بچی کے قتل کے کیس میں گرفتار کیے گئے ملزم کا ڈی این اے حاصل کرلیا۔

کمسن بچی  کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس نے اسی روز ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا جس کا ڈی این اے سیمپل آج ہی حاصل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  5 سالہ بچی کا قتل، پولیس نے ملزم کا ڈی این اے حاصل کر لیا

Related Posts