پاکستان اور اقوامِ متحدہ غربت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور اقوامِ متحدہ غربت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیرِ خارجہ
پاکستان اور اقوامِ متحدہ غربت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اقوامِ متحدہ غربت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے تاکہ حکومت کی ترجیحات میں شامل مستحکم ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے پاکستان میں خصوصی نمائندے نٹ آسٹبی سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اقوامِ متحدہ میں تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے کردار کو سراہا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) گزشتہ کچھ برسوں سے مشترکہ مقاص پر کام کر رہے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل نے بھی عالمی فورمز پر ترقیاتی موضوعات پر اپنا فعال کردار ادا کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ترقیاتی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پسماندہ خطوں میں بھی  اقوامِ متحدہ کا ادارہ عوام کی خدمت کیلئے کردار ادا کرے۔

اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندۂ خصوصی نے اقوامِ متحدہ کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ملک بھر میں یو این ڈی پی کی جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقعے پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا

Related Posts