صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھتیجے مطاہر علوی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھتیجے مطاہر علوی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ بالا (سینیٹ) کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ہے جس میں اہم قومی، سیاسی اور اقتصادی امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 اپریل کو طلب کیا ہے جس میں حکومتی وزراء اور سینیٹرز کے علاوہ اپوزیشن کے اراکینِ پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیینٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پیر کی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ تمام اراکینِ سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ایوانِ بالا کے اجلاس میں ملکی مسائل اور اقتصادی صورتحال پر گرما گرم بحث ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں حزبِ اختلاف کے سیاسی رہنما بھی سینیٹ اجلاس کا حصہ بنیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن گزشتہ ماہ جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی۔جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت بھی مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

Related Posts