حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کیلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو
زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کیلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ کیا گیا۔ یہ غیرجمہوری طریقے سے یوسف رضاگیلانی کوروکناچاہتے ہیں۔ 12مارچ کوپی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کاانتخاب جیتے گی،امیدہے الیکشن کمیشن کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل میں چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے گیا تھا، ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، ہم سب اتحادی ہیں، انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کب اورکہاں ہونا ہے فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے، پی ڈی ایم سے پہلے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن ہوا تو ہمارا امیدوار کامیاب ہوجائے گا، شفاف الیکشن ہی ہمارا مطالبہ ہے۔ لانگ مارچ کے لیے فیض آباد کا نام لیا جارہا ہے جواسلام آباد،پنٖڈی میں ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں: مریم نواز

Related Posts