چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں: مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا
مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلیے شو آف ہینڈز کا انتظار کررہی ہے، صادق سنجرانی کی جیت کامطلب انتخاب میں پیسہ چلا۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کیلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے؟انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں۔پھر بھی امیدوار کھڑا کیا گیا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن کے بعد سینیٹ میں پیسے چلنے کے بھاشن سنیں، اب قوم انتظارکررہی ہے کہ کب اوپن بیلٹ سے الیکشن ہوگا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018کے بعد پنجاب میں حکومت بنانا ن لیگ کا حق تھا، پنجاب میں تبدیلی کے لیے پی ڈی ایم مل کر غور کر ے گی۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں۔ 2018میں بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس چیئرمین سینیٹ کے لیے مطلوبہ تعداد نہیں ہے، حکومت نے کس بنیاد پراپنا امیدوارکھڑا کیا ہے؟ حکومت کے امیدوارکے کامیاب ہونے کی وجوہات پیسے سے خریدوفروخت ہمارے لوگوں کو توڑا جائے گا، فون کالزبھی لوگوں کوآنا شروع ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Related Posts